Warqi Samosay Tips in Urdu - Warqi Samosay Totkay - Tip No. 666

Urdu Totkay Warqi Samosay ورقی سموسے (Tip No. 666) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Warqi Samosay Recipe In Urdu

ورقی سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 666

پیاز اور ادرک چھیل کر باریک باریک کا ٹ لیں ۔اس کے بعد ایک برتھ میں تیل گرم کر یں ۔
اس میں ادرک پیاز پسی ہوئی سرخ مرچیں نمک اور سفید زیرہ ڈال کر بھونیں ۔
پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر قیمہ ڈ ال دیں اور ڈھکن دے کر بھون لیں۔
جب پانی خشک ہو جا ئے تو اس میں کالی مرچیں ثابت،ہری مر چیں اور ہرا دھنیا کا ٹ کر ڈالیں ۔
تین منٹ کے بعد برتن کو آگ سے نیچے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے الگ رکھ دیں ۔
اس دوران میدے میں نمک اور پانی ڈال کر خوب اچھی طرح گوندھیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ۔
بیلنے سے بیل کر باریک ورق جیسا کریں دومیان سے اس طرح کاٹ کر دو ٹکڑے کریں تکون سے ہر ٹکڑا بن جائے ۔ایک ٹکڑے پر قیمہ رکھیں ۔اوراوپر دوسرا ٹکڑا ٹکڑا رکھ کر کناروں کو ہاتھ سے دبا کر موڑ دیں تاکہ کنارے بند ہوجائیں
 اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔اس میں سمو سے ڈال کر تلتے جائیں ۔دس منٹ تک تلنے کے بعد چھلنی کے ساتھ باہر نکالیں اور چٹنی کے سا تھ پیش کریں ۔

More From Ramadan Pakwan