Arbian Mandi Rice Tips in Urdu - Arbian Mandi Rice Totkay - Tip No. 5993

Urdu Totkay Arbian Mandi Rice اربین مندی رائس (Tip No. 5993) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Arbian Mandi Rice Recipe In Urdu

اربین مندی رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5993

سوکھا دھنیا،زیرہ،کالی مرچ،بادیان کے پھول،سبز ایلایچی،دارچینی،بڑی یلایچی،سونفٍٍ ان تمام اجزاء کو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔مندی مصالحہ تیار ہے۔
ایک برتن لیں اس میں مندی مصالحہ، نمک ، سرکہ، لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کْٹی ہوئی لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب یک برتن میں ثابت مرغی لیں اس میں تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مرغی پر لگا لیں او ر 2-3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب اس مرغی کو 35-40 منٹ سٹیمر میں سٹیم کر لیں
ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں۔اب اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، کشمش، کاجو، ہری مرچ، نمک، زیرہ ڈال کر فرائی کر لیں۔
اب اس میں پانی اور Stock ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔
اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور تھوڑا پانی رہ جانے تک پکالیں۔
اب اس میں پیلا رنگ ڈال کر 10منٹ کے لیے دم دیں۔
اب اس پر تیار کیا ہوا چکن رکھ دیں اور اس میں ایلومونیم فوئل کی کٹوری رکھ دیں اس میں جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
اب اس کوئلہ پر تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال کر دو سے تین منٹ تک ڈھک دیں۔آپکا مزے دار چکن مندی تیار ہے۔

More From Ramadan Pakwan