Mausam Ki Tabdeeli - Joke No. 915

موسم کی تبدیلی - لطیفہ نمبر 915

موسم کی تبدیلی کے ساتھ دونوں میاں بیوی بیمار پڑ گئے۔ سردرد‘ پیٹھ میں درد‘ دماغ میں چکر وغیرہ … ڈاکٹر کی فیس زیادہ تھی‘ پیسے بچانے کی غرض سے انہوں نے سوچا کہ دونوں میں سے کوئی ایک ڈاکٹر کے پاس چلا جائے اور اس کی تجویز کردہ دوائیں استعمال کر کے دونوں صحت یاب ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹاس کیا کہ کسے جانا چاہئے؟ بیوی جیت گئی۔ اگلے دن بیوی ڈاکٹر سے میڈسن لے کر آئی۔ شوہر نے پوچھا کہ ڈاکٹر نے کیا بتایا؟ بیوی مسکرائی شوہر کے پاس بیٹھ گئی اور بولی۔ ”ڈاکٹر تشخیص کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ ہم دونوں امید سے ہیں۔“

Urdu Jokes