بند کریں
مزاح مزاحیہ کالمبیوی سے لڑنے کے فوائد

مزید مزاحیہ کالم

- مزید مضامین

مزید عنوان

بیوی سے لڑنے کے فوائد
غور فرمائیے !! آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہونگے تو آئیے آپ کو فوائد سے متعارف کراتے ہیں۔

خواجہ مصدق

غور فرمائیے !! آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہونگے تو آئیے آپ کو فوائد سے متعارف کراتے ہیں۔
اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد۔۔۔
1۔ نیند میں کوئی خلل نہیں آتا
سُن رہے ہو کیا،
لائٹ بندکرو،
پنکھابندکرو،
کمبل ادھر دو،
ادھر نہ کرو،
2۔جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے اس دورا ن بیوی پیسے نہیں مانگتی۔
3۔ جھگڑے کے دوران بات چیت بند ہوتی ہے جس سے روز روز کھچ کھچ کم ہوتی ہے اور شوہر بلاوجہ کشیدگی سے بچارہتا ہے
4۔ جو اپنا کام آپ کر سکتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ بیوی کر دیتی ہے، لڑائی کے بعد وہ چھوٹے موٹے کام (خوداٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے کپڑے خود نکالنا، اپنے لئے خود چائے بنانا ) خود کر کے شوہر کام کرنے کا عادی ہو جاتا ہے۔
5۔ جھگڑے کے دوران کام کے وقت آپ کو بیوی کی فالتو کالز( کیا کر رہے ہو؟ کہاں ہوں، آج موسم کیسا ہے، کھانا کھایا تھا ؟ اس قسم کے فقرے) نہیں آتے جس سے آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
6۔ سب سے زیادہ شوہروں کو کام کے بعد جلدی گھر آنے کے لئے گھر سے بار بار فون آ تے ہیں مگر ایک بارجھگڑا ہو جانے کے بعد آپ کچھ دن تک اس فکر سے دور رہ سکتے ہیں۔
7۔ یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیزنہیں ہوتی اسکی قیمت کا احساس تب ہی ہوتا ہے۔ جھگڑے کے دوران بیوی کو آپ کی قدر کا احساس ہوتا ہے
8۔ آپس میں جھگڑے سے محبت بڑھتی ہے، کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے ایک بار بارش ہوجائے تو موسم سہانا ہو جاتا ہے۔
تو آئیے عہد کریں کہ آج کے بعد آپ سب شوہر مہینے میں ایک ایک بار اپنی بیوی سے جھگڑا ضرور کریں گے ۔بیوی تو ہمیشہ تیار رہتی ہے تا کہ ایک ماہ میں کچھ دن شوہر حضرات بھی کچھ وقت امن وسکون سے گزارسکیں۔ . اور ساتھ میں سب کنواروں کے لیے بھی دعا کریں تا کہ انکی زندگی میں بھی کوئی ایسی آے جس سے وہ " جھگڑا“ کرسکیں...!!
شوہروں کے مفاد میں جاری نوٹ:
1۔ جھگڑا اپنے رسک پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق کریں۔
2۔ جھگڑے کے ضمنی اثرات کی ذمہ داری مصنف کی نہیں ہوگی۔
3۔ زنانہ آلات حرب (بیلن ، ڈنڈا، جھاڑو) سے بچنے کا خود بندوبست کریں۔

(10) ووٹ وصول ہوئے