Tota Baraye Farokht - Article No. 535

طوطا برائے فروخت - تحریر نمبر 535

ایک صاحب کو معلوم ہوا کہ ایک طوطا بازار میں بکنے کے لئے آیا ہے‘ جو تین زبانیں جانتا ہے۔ وہ صاحب آزمانے کے لئے گئے اور جاتے ہی طوطے سے دریافت کیا: ”ہاوٴ آر یو؟“ طوطا بولا:”فائن تھینک یو۔

(جاری ہے)

“ وہ صاحب دوبارہ بولے:”کیا حال ہے؟“ طوطا بولا:”ٹھیک ہے بھئی۔“ ان صاحب نے تیسری دفعہ پھر پوچھا:”کی حال اے؟“ اس پر طوطا کافی برہم ہو کر بولا: ”او بے وقوفا حال ہی پوچھی جائے گا کہ کوئی ہور وی گل کرے گا۔“

Browse More Urdu Jokes