شہبازشریف ماڈل ٹاؤن کی رہائشگاہ سے عدالت پہنچے

یہ وہی جگہ ہے جہاں نیب کی ٹیم گزشتہ روز شہبازشریف کو تلاش کرتی رہی ۔ اینکر پرسن سید ثمر عباس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 12:42

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جون 2020ء ) نجی چینل کے اینکر پرسن سید ثمرعباس نے کہا ہے کہ شہبازشریف ماڈل ٹاؤن کی اسی رہائش گاہ سے عدالت کیلئے روانہ ہوئے جہاں کل نیب کی ٹیم انہیں تلاش کرتی رہی ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے بالاآخر سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف جو کل سے عید کا چاند بن چکے تھے اب نظر آ گئے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف اپنی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ سے ہی لاہور ہائیکورٹ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو گرفتار کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ نیب ٹیم ڈیڑھ گھنٹے کی کارروائی کے بعد ماڈل ٹاؤن سے واپس چلی گئی تھی ، موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کو گھر پر عدم موجودگی کے باعث گرفتار نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر چوہدری نیب شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں پہنچے تھے ۔

ن لیگی رہنماء عطاء تارڑ، اور کیمرہ مین بھی جو کورونا میں مبتلا ہیں۔ وہ بھی گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ نیب ٹیم جب اندر گئی تو گھر میں شہباز شریف کے اہلخانہ اور خواتین موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے شہباز شریف نیب ٹیم آنے سے قبل کسی دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئے ہوں ۔ تاہم اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہبا زشریف اپنی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ سے ہی عدالت پہنچے جہاں گزشتہ روز نیب کی ٹیم شہبازشریف کو تلاش کرتی رہی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی تاہم سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ جس پر آج لاہور ہائیکورٹ نے شہبا زشریف کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments