پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراردےدیا

ماسک نہ پہننے والے ملازمین اور افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ پنجاب حکومت

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 16:18

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قراردےدیا
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3مئی 2020ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دےدیا ہے ، تمام افسراور ملازمین ماسک پہننے کے پابند ہونگے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایس اوپی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دےدیا ہے ۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور افسر ماسک پہننے کے پابند ہونگے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ماسک لازمی قرار دینے کی وجہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے شہریوں کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دےدیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب میں حکومت کے جاری اس ایس او پیز پر کس قدر عمل کیا جا تا ہے ۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے عوامی مقامات پر ماسک لازمی پہننے کے احکامات پر شہریوں، تاجروں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ تجارتی مراکز میں صارفین اور تاجر ماسک پہنے دکھائی دیئے، نمازی حضرات نے مساجد میں ماسک پہنے۔ شہریوں نے گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کیا۔

اہم چوک چوراہوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی اس عمل کی نگرانی کرتے دکھائی دیں اور رضاکاروں نے شہریوں کو ماسک کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ گلی محلوں میں گھروں سے باہر نکلتے بچوں نے ماسک استعمال کئے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا اور شہریوں کو نصیحت کی کہ خود کو اور شہر کو کورونا سے بچانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور خود بھی محفوظ رہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments