ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن کو فٹ بال کی بنیادی ٹپس دیں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:17

ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن کو فٹ بال کی بنیادی ٹپس دیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن کو فٹ بال کی بنیادی ٹپس دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار امیتابھ بچن فلم ساز ناگراج منجولی کی فلم ’’جھنڈ ‘‘میں فٹ بال کوچ وجے برسی کا کردار ادا کریں گے جو غریب بچوں کو ان کے مقصد پورے کرنے میں مدد کرتے ہیں ،فلم میں کردار کو حقیقت سے قریب دکھانے کے لئے ابھیشیک بچن والد امیتابھ بچن کو فٹ بال کی بنیادی ٹپس دیں گے۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:17:07

Rlated Stars :