ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا کی چھٹی سالگرہ منائی گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 12:56

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا کی چھٹی سالگرہ منائی گئی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا کی چھٹی سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا کی گزشتہ روزچھٹی سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کے دادا امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پرآرادھیا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرادھیا ہمارے اور گھر کیلئے ایک تحفہ، خوش قسمتی اور رحمت ہیں، ان کی موجودگی سے گھر میں خوشیاں بکھرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرادھیا 6 سال کی ہوگئی ہے لیکن وہ 60 سال کی طرح خود کو روشن، زندہ دل دکھتی ہے۔

وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:56:00

Rlated Stars :