فرحان اختر کے اپنی فلم دل چاہتا ہے بارے اہم انکشافات

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:54

فرحان اختر کے اپنی فلم دل چاہتا ہے بارے اہم انکشافات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) 2001 میں ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم دل چاہتا ہے کس کو یاد نہیں ہوگی یہ اس سال کی سب سے کامیاب فلم تھی، جسے کامیاب بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ اس فلم کی کاسٹ عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کا تھا۔اس فلم کی ہدایات فرحان اختر نے دی تھی، جنہیں فلم میں کی گئی بہترین ڈائیریکشن کے لیے خوب پذیرائی ملی۔

فلم کی بہترین کاسٹ میں موجود عامر خان اور سیف علی خان اپنے کرداروں کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے۔ فرحان اختر اداکارہ نیہا ڈوپیا کے چیٹ شو نو فلٹر ود نیہا میں جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی کامیاب فلم دل چاہتا ہے کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے۔فلم میں عامر خان نے اکاش ملہوترا، سیف علی خان نے سمیر اور اکشے کھنہ نے سدھارتھ نامی نوجوانوں کے کردار ادا کیے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے فرحان اختر نے بتایا کہ عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، ان کے علاوہ سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے منتخب نہیں کیے گئے تھے۔باقی دو اداکاروں کی کاسٹنگ کے حوالے سے فرحان اختر نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ فلم میں اکشے کھنہ اکاش ملہوترا، ہریتھک روشن سمیر کا اور ابھیشیک بچن سدھارتھ کا کردار ادا کریں، لیکن فلم زیادہ تر ایسی کاسٹ کے ساتھ ہی بنائی جاتی ہیں جن میں آپ کے سوچے ہوئے اداکار موجود نہ ہوں۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر فلم کی کاسٹنگ ایسی ہوتی جیسا فرحان اختر نے سوچا تھا تو کیا آج دل چاہتا ہے کا شمار کامیاب فلموں میں کیا جارہا ہوتا ۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 15:54:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :