نمبر ون ہیروئین کہلانے کی دوڑ کا حصہ نہیں: ہما قریشی

منگل 25 اپریل 2017 17:52

نمبر ون ہیروئین کہلانے کی دوڑ کا حصہ نہیں: ہما قریشی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ وہ نمبر ون ہیروئین کی دوڑ کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا وہ نمبر ون ہیروئین کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں، وہ اسی کردار کی پیشکش قبول کرتی ہیں جو انہیں لگتا ہے کہ انہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ سکرپٹ پڑھ کر کردار کا انتخاب کرتی ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ مداح ان کو پسند کرتے ہیں اور انکے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ فلم کی پیشکش تب ہی قبول کریں گی جب ان کو جاندار کردار کی پیشکش ہو گی۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 17:52:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :