فلم انڈسٹری کے معمار نعیم ہاشمی کی 41ویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 26 اپریل 2017 12:49

فلم انڈسٹری کے معمار نعیم ہاشمی کی 41ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار آرٹسٹ نعیم ہاشمی کی 41ویں برسی کل( جمعرات ) 27اپریل کو منائی جائے گی ۔ حسب معمول برسی کی تقریب مرحوم کے صاحبزادے خاور نعیم ہاشمی کی رہائشگاہ 513 ایچ 1جوہر ٹائون ( بالمقابل ایمپوریم ) شام 5 بجے منعقد ہو گی ۔ تقریب میں نعیم ہاشمی کے احباب اور پرستار موجود ہوں گے ۔

بعد دعا کھانے کا اہتمام ہو گا ۔

(جاری ہے)

نعیم ہاشمی نے بحیثیت اداکار ، ہدایتکار ، شاعر اور رائٹر 25برس تک فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دیں ۔ ان کی خاص فلموں میں نور اسلام ، الزام ، نگار ، سرفروش ، عذرا ، ساتھی ، مادر وطن ، چھوٹی بیگم ، ایاز ، بنارسی ٹھک ، بابل ، پروہنا ، دروازہ ، شیر جوان اور جادوگر وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ۔ نعیم ہاشمی مجلس احرار کے سرگرم کارکن تھے ۔ وہ عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا ابوالقلام آزاد کے شاگرد تھے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :