فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے ‘ اداکارہ ریما

جمعہ 28 اپریل 2017 13:07

فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے ‘ اداکارہ ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میں پیار کی زبان سمجھتی ہوں اور خود بھی دوسروں سے اسی زبان سے بات کرتی ہوں ، اخلاق سے بہترین چیز کوئی بھی نہیں اس سے آپ دشمن کو بھی گرویدہ کر لیتے ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں پروفیشنل دشمنی کی قائل نہیں البتہ فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اپنی سینئرز سے رہنمائی لیتی تھی مگر آج جو اداکارائیں آ رہی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ ان کو کسی سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں ، انہیں اداکاری کے تمام گر آتے ہیں ۔ میرے نزدیک اس طرح کا تاثر ذہن میں بٹھانا اچھا نہیں جب تک آپ سینئر سے گائیڈ لائن نہیں لیں گے آپ اچھے اداکار نہیں بن سکتے ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور جب میں ناراض ہو جائوں تو وہ مجھے گانا سنا کر منا بھی لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا بہترین لائف پارٹنر مل گیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری زندگی کاکوئی اچھاعمل میرے سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں مجھے اتنا محبت کرنے والا شوہر ملا ہے ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:07:11

Rlated Stars :