بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگی نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی

بدھ 24 مئی 2017 12:49

بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگی نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ ماہ اپنے اور ظہیر خان کے تعلق بارے اعلان کیا تھا اور اب ان دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

منگنی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں کرکٹرز اور بالی وڈ سٹارز انوشکا شرما، یوراج سنگھ، مندیرا بیدی، سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ انجلی ،پراچی ڈیسائی،روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:49:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :