ڈائر یکٹر اجمل ملک کی ناجائز جسمانی تعلقات قائم نہ کر نے پر ماہین خان کو قتل کی دھمکیاں‘اداکارہ پولیس کے پاس پہنچ گئی

بدھ 24 مئی 2017 13:24

ڈائر یکٹر اجمل ملک کی ناجائز جسمانی تعلقات قائم نہ کر نے پر ماہین خان کو قتل کی دھمکیاں‘اداکارہ پولیس کے پاس پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) اسٹیج ڈرامہ ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی ناجائز جسمانی تعلقات قائم نہ کر نے پراداکارہ ماہین خان کو قتل کی دھمکیاں ‘اداکارہ نے پولیس کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور موبائل فون پر آنیوالی آڈیو کالز کا ریکارڈز دیدیا‘ڈاکٹر اجمل ملک ٹیلی فونک دھمکیوں میں غلیظ گالیاں بھی دیتا رہا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ماہین خان نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل ملک مجھے کئی روز سے زبردستی شادی پر آمادہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے جس پر میں نے انکار کردیا اور اب وہ مجھے جسمانی تعلقات قائم کر نے کیلئے مجبور کر رہا ہے جب میں نے یہ سب نہیں کر رہی تو مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر میں نے تنگ آکر پولیس کو درخواست دیدی ہے اور اگر مجھے کچھ ہوگا تو اسکے ذمہ دار ڈاکٹر اجمل ملک ہی ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :