اداکارہ شروتی ہاسن نے تلواربازی کی تربیت لینا شروع کردی

بدھ 24 مئی 2017 13:51

اداکارہ شروتی ہاسن نے تلواربازی کی تربیت لینا شروع کردی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی نئی فلم ’’سنگھ منا‘‘ کے لئے تلواربازی کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شروتی ہاسن 150 کروڑروپے کے بجٹ پر مشتمل تین زبانوں پر مبنی فلم ’’سنگھ منا‘‘ جنگجو راجکماری کا کردار نبھائیں گی۔اداکارہ نے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے لندن میں پروفیشنل تلوار بازی اور ایکشن کوریو گراف کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:51:27

Rlated Stars :