ارجن کپور اور شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ 50 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب

فلمیں ناقدین کیلئے نہیں ،ْ عوام کے لیے بنائی جاتی ہیں ،ْ ارجن کپورکا ناقدین کو جواب

ہفتہ 27 مئی 2017 11:34

ارجن کپور اور شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ 50 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بالی ادا کار ارجن کپور اور شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ 50 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں بھاری بھرکم ارجن کپور نے 19 سال کے ایک کالج بوائے کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ناقدین نے فلم کی ڈائریکشن اور اداکاری کے حوالے سے ارجن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ارجن کپور کو میڈیا اور ناقدین کی بات پسند نہیں آئی اور انھوں نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلمیں ناقدین کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے بنائی جاتی ہیں جنھیں یہ فلم پسند آ رہی ہے اور لوگ ان کی فلم کیلئے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:34:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :