شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ،ْشوہر بھی سکتے میں آگئے

شویتا کے مرنے کی افواہ سے چند منٹ قبل میری فون پر بات ہوئی تھی ،ْشوہر کی گفتگو

ہفتہ 27 مئی 2017 11:36

شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ،ْشوہر بھی سکتے میں آگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ڈرامے ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی اور ان کے مرنے کی افواہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے رابطے کرنے پران کے شوہر راجہ چوہدری بھی تذبذب کا شکار رہے تاہم اہلیہ سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد خبرکو افواہ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شویتا تیواری کے شوہر راجہ چوہدری کا کہنا تھا کہ شویتا کے مرنے کی افواہ سے چند منٹ قبل میری فون پر بات ہوئی تھی لیکن اچانک ان کی موت کی خبر سے گھبراگیا اور سب کچھ سمجھ سے باہر تھا تاہم ڈرتے ہوئے اہلیہ کو فون کیا توجب بیوی سے بات کی تو جان میں جان آئی۔واضح رہے کہ اداکارہ شویتا تیواری کی اس سے قبل 2 بار پہلے بھی موت کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:36:28