نامور اداکارہ رانی کی 24ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:51

نامور اداکارہ رانی کی 24ویں برسی منائی گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ رانی کی 24ویں برسی منائی گئی۔ رانی کی اکلوتی بیٹی رابعہ طارق نے اپنے گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ فلم اسٹوڈیو میں کسی قسم کا کوئی اہتمام نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے 1962ء میںفلم ’’ محبوب‘‘سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ مرحومہ کا اصلی نام ناصرہ جبکہ رانی فلمی نام تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں دیور بھابھی، انجمن، ناگ اور ناگن ، امرائوجان ادا، بہن بھائی، چن مکھناں، سجن پیارا اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 46 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی ہدایت کار حسن طارق سے ایک بیٹی رابعہ ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:51:57