چینی اداکارہ زوزو بالی وڈ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے لئے بھارت جائیںگی

پیر 29 مئی 2017 11:04

چینی اداکارہ زوزو بالی وڈ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے لئے بھارت جائیںگی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) چینی اداکارہ زوزو اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے لئے بھارت جائیںگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کبیر خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم میں ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں چینی اداکارہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کی تشہیر کے لئے وہ بھارت آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’دنگل ‘‘اور’’ پی کے ‘‘ کی طرح یہ فلم بھی چین میں ریلیز کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘2015 ء میں بنائی گئی فلم ’’لٹل بوائے ‘‘سے مطابقت رکھتی ہے لیکن سلمان خان نے ہندی جذبات و احساسات کے مطابق فلم بنائی ہے ۔فلم عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 11:04:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :