سنجے دت ناروے میں 15ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی ہوں گے

پیر 29 مئی 2017 12:10

سنجے دت ناروے میں  15ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی ہوں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈاداکار سنجے دت ناروے میں ہونے والے 15ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طورپر جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیسٹیول 8 سے 14ستمبر تک اوسلو اور لارینسکاگ میں منعقد ہوگا۔فیسٹیول کے ڈائریکٹر نصراللہ قریشی کا کہنا ہے کہ پروگرام کے افتتاح میں سنجے دت کو شامل کرنا ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ناروے کے سنیما کے شائقین بالی وڈ سٹار کو اپنے درمیان پاکر بے حد خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی طرف سے حامی بھرنے کے بعد سے ہی پروگرام کا انعقاد کرنے والی ٹیم بہت پرجوش ہے۔ڈائریکٹر نے کہا کہ فیسٹیول میں اور بھی کئی مشہور و مقبول شخصیات شرکت کریں گی،جن کے ناموں کی فہرست جلد ہی عام کی جائے گی۔اس فیسٹیول میں فلموں کی سکریننگ کے علاوہ موسیقی اور رقص اور صحت بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی پروگرام رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:10:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :