ماڈل و اداکارہ ریچل خان کے سیلون میں چوری کی واردات

بدھ 14 جون 2017 17:40

ماڈل و اداکارہ ریچل خان کے سیلون میں چوری کی واردات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) ماڈل و اداکارہ ریچل خان کے سیلون میں چوری کی واردات، ملازمہ شہلا چوری کر کے فرار ہو گئی ہے، اداکارہ ریچل خان کے مطابق ملازمہ نے 10 لاکھ کے قریب نقدی اور کاسمیٹکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئی ہے جبکہ اداکارہ ریچل خان نے تھانہ گلبرگ میں ملازمہ شہلا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ (علی)
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 17:40:48