کرن جوہر نے کنگنا رناوٹ اور مداحوں سے معافی مانگ لی

میں اب اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، نہ تو اقرباء پروری پر میں کچھ کہوں گا ‘کرن جوہر

جمعرات 20 جولائی 2017 12:15

کرن جوہر نے کنگنا رناوٹ اور مداحوں سے معافی مانگ لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی جانب سے آئیفا ایونٹ میں کیے جانے والے مذاق پر معافی طلب کرنے کے بعد ہدایت کار کرن جوہر نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ اور مداحوں سے معافی مانگ لی۔واضح رہے کہ کرن جوہر اور ورن دھون نے سیف علی خان کے ساتھ مل کر آئیفا ایوارڈز کے دوران کنگنا رناوٹ کا مذاق اڑایا تھا، اس کے علاوہ اقرباء پروری پر نہایت فخریہ انداز میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ تینوں اس مقام پر اس ہی وجہ سے پہنچے ہیں۔

تاہم اب کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ان کا مذاق غلط رٴْخ اختیار کرگیا۔اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا کہ وہ حقیقت میں اقرباء پروری کو نہیں مانتے، ان کی نظر میں صرف ٹیلنٹ ہی کام آتا ہے،پروڈیوسر نے وضاحت کی کہ جو ہم نے کہا وہ ایک مذاق تھا، لیکن میرے خیال میں اسے غلط انداز میں سمجھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنگنا رناوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوٹ نے میرے شو کافی ود کرن میں جو کچھ بھی کہا، مجھے بار بار اس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہیے، یہ میرا ذاتی معاملہ تھا، میری تربیت ایسی نہیں ہوئی لیکن اب مجھے بہت افسوس ہورہا ہے۔

کرن جوہر کے مطابق آئیفا میں کی گئی بات ایک مذاق تھی، لیکن یہ ٹھیک نہیں تھا، لیکن ہمارا مقصد کسی کو دکھ دینا نہیں تھا اور مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔کرن جوہر نے عہد کیا کہ میں اب اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، نہ تو اقرباء پروری پر میں کچھ کہوں گا اور نہ ہی کنگنا کی بات کروں گا، کیوں کہ یہ غلط ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:15:27

Rlated Stars :