گلوکار جسٹن بیبر پر چائنا میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
2013 میں چینی حکام کی جانب سے منع کرنے کے باوجود دیوار چین پر کیمرہ لے کر گئے گلوکار جسٹن بیبر جتنے مشہور گلوکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بدتمیز ہیں‘چینی حکام
ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02
(جاری ہے)
چینی حکام کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر جتنے مشہور گلوکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بدتمیز ہیں جبکہ بیجنگ کلچرل بیورو کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ جسٹن بیبر پر قانون کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر افراد کے ساتھ برا سلوک کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
وہ اب چین میں پرفارم نہیں کرسکیں گے، ہمیں امید ہے بیبر اپنی غلطیوں پر جلد قابو پالیں گے تاہم اس وقت تک کیلئے یہ پابندی برقرار رہے گی۔یہ پہلی بار نہیں کہ جسٹن بیبر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصول توڑے بلکہ اس سے قبل 2013 میں بھی وہ چینی حکام کی جانب سے منع کرنے کے باوجود دیوار چین پر کیمرہ لے کر گئے۔ ان کی اس حرکت پر پہلے بھی چینی حکومت انہیں تنبیہ کرچکی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹن کئی بار اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بن چکے ہیں، گزشتہ برس انہوں نے اپنے مداح کو مکا رسید کرکے لہولہان کردیا تھا ان کے اس عمل پر دنیا بھر کے میڈیا نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ رواں برس مئی میں انہوں نے بھارت میں لوگوں کو بیوقوف بناتے ہوئے لائیو کنسرٹ کے دوران صرف چار گانے گائے جبکہ باقی گانوں پر صرف ہونٹ ہی ہلاتے رہے۔ ان کی اس حرکت پر بھارتی میڈیا سمیت کنسرٹ میں موجود تمام لوگ چراغ پا ہوگئے تھے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Robin Wright
Andrew Garfield
Abid Kashmiri
umair jaswal
Sara Loren
Emmanuelle Béart
Shazia Manzoor
Tanushree Dutta
Sushant Singh Rajput
Adam Scott
Hania Amir
Uday Chopra
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ