گلوکار جسٹن بیبر پر چائنا میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
2013 میں چینی حکام کی جانب سے منع کرنے کے باوجود دیوار چین پر کیمرہ لے کر گئے گلوکار جسٹن بیبر جتنے مشہور گلوکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بدتمیز ہیں‘چینی حکام
ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02
(جاری ہے)
چینی حکام کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر جتنے مشہور گلوکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بدتمیز ہیں جبکہ بیجنگ کلچرل بیورو کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ جسٹن بیبر پر قانون کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر افراد کے ساتھ برا سلوک کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
وہ اب چین میں پرفارم نہیں کرسکیں گے، ہمیں امید ہے بیبر اپنی غلطیوں پر جلد قابو پالیں گے تاہم اس وقت تک کیلئے یہ پابندی برقرار رہے گی۔یہ پہلی بار نہیں کہ جسٹن بیبر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصول توڑے بلکہ اس سے قبل 2013 میں بھی وہ چینی حکام کی جانب سے منع کرنے کے باوجود دیوار چین پر کیمرہ لے کر گئے۔ ان کی اس حرکت پر پہلے بھی چینی حکومت انہیں تنبیہ کرچکی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹن کئی بار اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بن چکے ہیں، گزشتہ برس انہوں نے اپنے مداح کو مکا رسید کرکے لہولہان کردیا تھا ان کے اس عمل پر دنیا بھر کے میڈیا نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ رواں برس مئی میں انہوں نے بھارت میں لوگوں کو بیوقوف بناتے ہوئے لائیو کنسرٹ کے دوران صرف چار گانے گائے جبکہ باقی گانوں پر صرف ہونٹ ہی ہلاتے رہے۔ ان کی اس حرکت پر بھارتی میڈیا سمیت کنسرٹ میں موجود تمام لوگ چراغ پا ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.