فلم جب وی میٹ نے ان کے اندر اداکارہ بننے کی امنگ جگائی ،بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما

اتوار 23 جولائی 2017 15:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ فلم جب وی میٹ نے ان کے اندر اداکارہ بننے کی امنگ جگائی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے تازہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم جب وی میٹ وہ فلم تھی جس نے ان کے اندر اداکارہ بننے کی امنگ جگائی،فلم میں وہ گیت کے کردار جو اداکارہ کرینہ کپور نے نبھایا تھا سے بے حد متاثر ہوئی تھیں اور انہوں نے ٹھان لیا تھا کہ بطور اداکارہ بالی وڈ نگری کا حصہ بنیں گی،انہیں خوشی ہے کہ ان کا یہ خواب پورا ہوا کہ وہ جس شعبہ میں آنا چاہتی تھیں اسی کا حصہ ہیں،انہوں نے بطور اداکارہ اپنی شناخت بنا لی ہے اور ان کے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ محنت سے فلمی سفر جاری رکھیں گی اور شائقین کو اداکاری سے محظوظ کرتی رہیں گی،اداکارہ کی نئی فلم جب ہیری میٹ سجل 4 اگست کو سینما گھروں میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/07/2017 - 15:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :