شاہ رخ خان بل گیٹس کے نقش قدم پر‘

بچوں کیلئے وراثت میں پیسہ نہ چھوڑنے کا اعلان

پیر 24 جولائی 2017 13:44

شاہ رخ خان بل گیٹس کے نقش قدم پر‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد وہ اپنے تینوں بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے اور اپنی وراثت میں سے ایک پیسہ بھی اپنے بچوں کو نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھرکے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہے تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:44:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :