ہالی وڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ ’کوکو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

اتوار 6 اگست 2017 14:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) ہالی وڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ ’کوکو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق لی انکرچ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 12سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ایک صدی پرانے پراسرار واقعہ کی کھوج میں مگن دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اینتھونی گونزالز، گیل گارشیا، بینجمن بریٹ، رینی وکٹر اور اینا اوفیلیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈارلا کے اینڈرسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 06/08/2017 - 14:40:40