صرف آمدنی بڑھانے کے لئے اپناہوٹل نہیں کھول رہا،عامر علی

جمعرات 17 اگست 2017 14:20

صرف آمدنی بڑھانے کے لئے اپناہوٹل نہیں کھول رہا،عامر علی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار عامر علی نے کہا ہے کہ وہ صرف آمدنی بڑھانے کے لئے اپناہوٹل نہیں کھول رہے بلکہ کچھ نیا کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر علی ورسووا میں اپنا پہلا ہوٹل کھولنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ اپنا ہوٹل کھولیں اور اب انہیں یہ موقع ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ صرف آمدنی بڑھانے کے لئے اپناہوٹل نہیں کھول رہے بلکہ وہ کچھ نیا کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ممبئی میں بھی ہوٹل کھولیں گے اور یہ ان کا جنون ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری نہیں چھوڑ رہے ، وہ پہلے ایک اداکار ہیں لیکن وہ صرف اداکاری تک محدود نہیں رہنا چاہتے۔اداکار نے کہا کہ اگر انہیں اچھے کردار کی پیشکش کی گئی تووہ اداکاری کی طرف دوبارہ واپس آئیں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:20:11

Rlated Stars :