ْ نئے یا پرانے اداکار سے اپنے ذہن کے مطابق کام لینے کا گر جانتا ہوں ،ہدایتکار شوجیت سرکار

ہفتہ 19 اگست 2017 14:14

ْ نئے یا پرانے اداکار سے اپنے ذہن کے مطابق کام لینے کا گر جانتا ہوں ،ہدایتکار شوجیت سرکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ اداکار چاہے نیا ہو یا پرانا وہ اپنے ذہن کے مطابق ان سے کام لینے کا گر جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار شوجیت سرکار نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی فلم میں کرداروں کی مناسبت سے سنئیر اور نئی کاسٹ کا انتخاب کرتے ہیں،اداکار چاہے نیا ہو یا پرانا وہ اپنے ذہن کے مطابق ان سے کام لینے کا گر جانتے ہیں،جب تک اداکار کا کام ان کے معیار کے مطابق نہیں ہوتا وہ ری ٹیکس لینے میں کوئی آڑ نہیں سمجھتے،ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ فلم میں کام کی کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ لوگ ان کی فلموں کو سراہیں اور یاد رکھیں،ہدایتکار شوجیت سرکار کی نئی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا کے ہیرو اداکار ورون دھون ہوں گے،فلم کی عکسبندی کا جلد ہی آغاز ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 14:14:02