شاہ رخ خان اور گوری خان کی منیش ملہوترا کی دعوت میں شرکت

منگل 22 اگست 2017 13:59

شاہ رخ خان اور گوری خان کی منیش ملہوترا کی دعوت میں شرکت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوریہ خان نے منیش ملہوترا کی فیشن شو کی کامیابی کی خوشی میں دی جانے والی دعوت میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق منیش ملہوترا کا حال میں ہونیوالا فیشن شو کامیاب رہا،کامیابی کا جشن منانے کے لئے انہوں نے فلم نگری کی اہم شخصیات کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کیا، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوریہ خان بھی اس دعوت میں شریک ہوئے اور دل کھول کر منیش ملہوترا کو ان کے فیشن کی کامیابی پر مبارکباد اور داد دی،دعوت میں کرینہ کپور،کرشمہ کپور،انایا پانڈے،جیکولین فرنینڈس اور دیگر نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 13:59:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :