فلم ’’بھومی‘‘ میں سجنے دت پر فلمایا گیا ایک گانا بہت مقبول ہو گا،اومنگ کمار

بدھ 23 اگست 2017 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار اومنگ کمار نے کہا ہے کہ فلم ’’بھومی‘‘ میں سجنے دت کا گانا بہت مقبول ہو گا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومنگ کمار نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فلم ’’بھومی‘‘ میں گنیش آرتی کا گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا ۔

(جاری ہے)

فلم ٰمیں یہ گانا سنجے دت نے گایا ہے ۔اس ضمن میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم کا اہم حصہ ہے ۔اور اس کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں گلوکار نہیں ہوں لیکن میں اس گانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔فلم22ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 12:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :