ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول اپنی خاندانی روایت کی پیروکار نکلی

بدھ 23 اگست 2017 17:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول اپنی خاندانی روایت کے مطابق اپنے ہی شوہر سے ایک بار پھر رسمی شادی کریں گی۔ایشا دیول اس وقت حمل سے ہیں،اور وہ پیدا ہونے بچے کی گود بھرائی کے سلسلے میں خاندانی روایات کے تحت اپنے ہی شوہر سے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیں گی۔لیکن اس بار وہ سات نہیں بلکہ تین پھیرے لیں گی، جب کہ شادی کی دیگر رسمیں بھی نہیں نبھائیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایشا دیول نے 5 برس قبل 12 فروری 2012 کو ایک کاروباری شخص بھارت تکتانی سے شادی کرلی تھی، جو سندھی ہندو بزنس مین ہیں۔ایشا دیول اپنے والدین کے حوالے سے پنجابی نسل سے ہیں، لیکن بیاہ کر سندھی خاندان میں جانے کے بعد وہ اپنے سسرالی خاندان کی روایات نبھاتے ہوئے اپنے ہی شوہر کے ساتھ دوبارہ پھیرے لیں گی۔بعض سندھی ہندوں کے رسم رواج کے مطابق نئے بچے کی گود بھرائی کے موقع پر حاملہ دلہن کو اپنے ہی شوہر سے دوبارہ پھیرے لینے پڑتے ہیں، لیکن یہ رسم ان جوڑوں کا ہاں ہوتی ہے، جن کے ہاں پہلی بار بچے کی پیدائش ہونے جا رہی ہو۔سندھی ہندوں میں یہ رسم نہ صرف بچے کی پیدائش بلکہ کسی دوسری خوشی ملنے پر بھی نبھائی جاتی ہے، تاہم یہ رسم تمام سندھی ہندو نہیں نبھاتے۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 17:11:31