اکشے کمار اور سیف علی خان کا ریائلٹی شو میں گانوں پر اکھٹے ڈانس

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:44

اکشے کمار اور سیف علی خان کا ریائلٹی شو میں گانوں پر اکھٹے ڈانس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان ریئیلٹی ٹی وی شو ’’دا گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ میں اپنے معروف گانوں پر اکھٹے ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان نے ریئیلٹی ٹی وی شو ’’دا گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ کی تازہ قسط کی عکسبندی مکمل کی جس میں اکشے کمار مستقل جج جبکہ سیف علی خان بطور مہمان جج کے فرائض انجام دیئے،شو میں دونوں اداکاروں نے اپنے فلم ’’ میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ کے سپر ہٹ ٹائٹل گانے پر ڈانس کیااور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں اکھٹے کام کیا جن میں ’’ میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ ، ’’تو چور میں سپاہی ‘‘ ،’’ٹشن‘‘ اور ’’یہ دل لگی ‘‘ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 12:44:46

Rlated Stars :