اداکارہ نور کی عدالت کے ذریعے خلع کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کر دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:46

اداکارہ نور کی عدالت کے ذریعے خلع کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لئے خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔ فیملی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کو چار اکتوبر کے لئے نو ٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

حمیر ا ارشد نے خلع کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ اس نے احمد بٹ کے ساتھ گھر بسانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئیں گزشتہ گیارہ سال سے ان کے گھریلو حالات خراب ہیں احمد بٹ اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، طرح طرح کے الزامات لگاکر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے وہ اب مزید اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ فیملی کورٹ نے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:46:01