رنبیر کپور جوان ہے ، جس سے چاہے مل سکتا ہے۔ رشی کپور کا ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی وائرل تصاویر پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 17:33

رنبیر کپور جوان ہے ، جس سے چاہے مل سکتا ہے۔ رشی کپور کا ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی وائرل تصاویر پر رد عمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء): گذشتہ سب ہی سے سوشل میڈیا پر رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی نیویارک میں لی گئی تصاویر کا چرچہ ہے۔ ان تصاویر پر ماہرہ خان یا رنبیر کپور کی جانب سے تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رنبیر ایک جوان اور کنوارہ لڑکا ہے۔ اس کا جس سے دل چاہے وہ مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح میں نے بھی یہ تصاویر دیکھی تھیں لیکن مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑا لہٰذا مجھے اس معاملے سے دور ہی رکھا جائے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ تصاویر میں جو لوگ موجود ہیں آپ جا کر اُن سے پوچھیں۔ میرا صرف ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اسی لیے میں نے کسی اور فورم پر یہ تصاویر نہیں دیکھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رنبیر جوان ، خوبرو اور ایک کنوارہ اسٹار ہے ، اس ناطے وہ جس سے چاہے مل سکتا ہے اور اگر کوئی اس طریقے سے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی کوشش کرے گا تو ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔

میں اس بارے میں کچھ نہیں سکتا کیونکہ رنبیر خود سمجھدار ہے اور اسے اپنی مرضی سے کسی بھی لڑکی سے ملاقات کرنے کی اجازت ہے۔ تصویر سے متعلق مزید بات کرنے پر رشی کپور نے کہا کہ آپ کو کیا معلوم کہ وہ کسی ریسٹورنٹ میں ہوں جہان سگریٹ نوشی ممنوع ہو اسی لیے دونوں باہر آ کر سگریٹ پی رہے ہوں۔ کیونکہ امریکہ میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق سخت قوانین ہیں۔ میں اس معاملے میں مزید اس لیے بھی کچھ نہیں کہہ سکتا کیوںکہ مجھے اس معاملے میں اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 17:33:44

Rlated Stars :