ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:41

ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) فراڈ کیس میں ملوث ملک کی معروف ماڈل صوفیا مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاوٴن کچہری نے گزشتہ روز کے دوران جاری کیے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں جو عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں ، ان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ التوا کا شکار ہے ،صوفیہ مرزا کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے تمام دلائل سننے کے بعد ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:41:01