ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی سیریل ’’نورالعین ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع ہوگئی‘ ٹائٹل سجل علی کرینگی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی سیریل ’’نورالعین ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع ہوگئی جس کا ٹائٹل سجل علی کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عمران عباس، مریم نور شیخ، طاہرہ امام،عفت عمر اورعرفان کھوسٹ قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سیریل کو آئی ڈریم پروڈیوس کررہا ہے جسے جلد ہی آے آر وائی سے نشرکیا جائے گا.اس سیریل میں مریم نور شیخ سجل علی کی بہن جبکہ طاہرہ امام اور عرفان کھوسٹ ان کے والدین کا کردار کررہے ہیںڈرامے کی شوٹنگ اندرون شہر کے ایک گھر میں کی جاری ہے نورالعین میں کئی اہم معاشرتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہی.

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :