شائقین باشعور ہو نے کے باعث اب اچھی فلموں کو ہی سراہتے ہیں، اداکار ارجن رام پال

اتوار 24 ستمبر 2017 16:00

ممبئی۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) اداکار ارجن رام پال نے کہا کہ اب شائقین باشعور ہو چکے ہیں اور اچھی فلموں کو ہی سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شائقین کو اب اچھے اور برے سکرپٹ پر بننے والی فلموں کا فرق معلوم ہو چکا ہے،شائقین باشعور ہو چکے ہیںاور نئے موضوعات پر بننے والی معیاری فلمیں نہ صرف دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ایسی فلموں کو بڑے پیمانے پر سراہتے بھی ہیں،یہ فلم نگری کے لئے خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے فلموں کا ناصرف معیار بہتر ہو گا بلکہ دنیا بھر میں بالی وڈ نگری کی ساخت بھی بہتر ہو گی۔اداکار کی نئی فلم ڈیڈی ریلیز ہو چکی ہے،فلم پر شائقین کا ملا جلا ردعمل رہا۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 16:00:22