شویتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اداکارہ اور شوہر کے درمیان معاملات سنگین، دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 12:46

شویتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری اور اٴْنکے شوہر ابھیناؤ کوہلی نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور انکے شوہر کے درمیان معاملات سنگین ہو گئے ہیں جسکی بنیاد پر دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھیناؤ نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 12:46:16