کپل شرما فلم ’’فرنگی ‘‘ کی تشہیر کے لئے دبئی پہنچ گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرما فلم ’’فرنگی ‘‘ کی تشہیر کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کپل شرما ان دنوں اپنی فلم ’’فرنگی ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دبئی میں تشہیری مہم کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کیمو فلاج ٹی شرٹ، زیتونی رنگ کی پینٹ اور برائون جوتے پہن رکھے ہیں۔ فلم میں ایشیتا دتا، مونیکا گل ،کوموڈ مشرااور انعام الحق شامل ہیں۔ہدایت کار راجیو ڈھیگرا کی فلم ’’فرنگی ‘‘ 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :