فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے حلیے کی پہلی جھلک جاری

پیر 20 نومبر 2017 13:14

فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے حلیے کی پہلی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘‘ میںان کے حلیے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے حلیے کی تصویر جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں ٹائیگر کالج بوائے دکھائی دے رہے ہیں جس میں انہوں نے سبز جیکٹ کے ساتھ سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کے ساتھ سرخ شوز پہن رکھے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم 2012ء میں بننے والی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ کی سیکوئل فلم ہے۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:14:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :