شلپا شیٹھی کی دوسری کتاب ’’دا ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا‘‘ جنوری میں شائع کی جائے گی

پیر 20 نومبر 2017 13:17

شلپا شیٹھی کی دوسری کتاب ’’دا ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا‘‘ جنوری میں شائع کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کی دوسری کتاب’’دا ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا‘‘ آئندہ سال جنوری میں شائع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کی پہلی کتاب ’’ دا گریٹ انڈین ڈائٹ‘‘ کے بعد اب دوسری کتاب ’’دا ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا‘‘ آئندہ سال جنوری میں شائع کی جائے گی جوان کی 50 خاص کھانوں کی تراکیب پر مشتمل ہے۔

اس سلسلے میں شلپا شیٹھی کندرا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ ہم کیسے غذائیت اور ذائقے سے بھرپور جھٹ پٹ کھانے بنا سکتے ہیں تو اس کتاب میں قارئین کے لئے میرے مختلف اقسام اور مواقع کی مناسبت سے ذائقے دار، صحت مند اور غذائیت سے بھرپورکھانے شامل کئے گئے ہیں جبکہ اس کتاب میں ریڈی میڈ کھانوں کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06

Rlated Stars :