سدھارتھ ملہوترا کے فلم انڈسٹری میں 5 سال مکمل

پیر 20 نومبر 2017 13:37

سدھارتھ ملہوترا کے فلم انڈسٹری میں 5 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم انڈسٹری میں 5 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم انڈسٹری میں اپنے 5 سال مکمل کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے 5 سالہ فلمی کیریئر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ لمبے عرصے تک رہے ہیں لیکن اس تمام عرصے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ابھی خود کو فلم انڈسٹری میں نیا سمجھتا ہوں جو ابھی بھی سیکھ رہا ہے، سیکھنے کا عمل ختم نہیں ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لئے سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر دہلی کا جدوجہد کرنے والا لڑکا ابھی بھی موجود ہے اور میں نئی چیزیں کرنے اور چیلنجز کے لئے ابھی بھی جذباتی ہوں۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:37:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :