ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم 2020میںریلیز ہوگی

ریلیز ہونے والی فلم ’’ دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ نے 2017 کے ابتداء ہی میں 12 لاکھ امریکی ڈالر کمالیے تھے

بدھ 22 نومبر 2017 11:51

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم 2020میںریلیز ہوگی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے بعد اب اسے اپریل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کے دیوانوں کیلئے بٴْری خبر یہ ہے کہ اس سلسلے کی 9 ویں فلم کی ریلیز کا شیڈیول تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسل پکچرز کے عہدے داروں کے مطابق اس سیریز کی اگلی فلم اپریل 2020 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اس سے قبل فلم کو 2019 میں ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کے ریلیز میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ فلم سیریز کے ایک عہدے دار کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بتایا گیا کہ فلم کی ریلیز میں ایک سال کی تاخیر کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’ دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ نے 2017 کے ابتداء ہی میں 12 لاکھ امریکی ڈالر کمالیے تھے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیریز کی نئی فلم ماضی میں ریلیز ہونے والی فلموں کا ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 11:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :