دپیکا کی پدماوتی کی جگہ سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہوگی

بدھ 22 نومبر 2017 20:43

دپیکا کی پدماوتی کی جگہ سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری اور میڈیا پر اس وقت پدماوتی کی کہانی اور فلم کی ریلیز موخر کرنے کے بڑے چرچے ہیں کیونکہ اس فلم کی نمائش ملتوی کرنے سے سنیما مالکان کو بھاری نقصان کا خطرہ تھا تاہم اب دپیکا کی پدماوتی کی جگہ سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے فلم پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم فلم متنازع بن جانے، بھنسالی سمیت دپیکا اور فلم کے دیگر اداکاروں کو دھمکیاں ملنے اور بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے میں تاخیر کے بعد بالا آخر پروڈیوسرز نے ازخود فلم کی ریلیز موخر کردی۔

پدماوتی کی ریلیز موخر ہونے کے بعد اب بالی ووڈ کے ریلیز کیلینڈر میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب سنی لیون کی فلم جسے 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا وہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار ‘‘ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی کا موقف ہے کہ ٹیزر ٹریلر کے مطابق ہماری فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی اور یہ سب کو معلوم ہوچکا ہے تاہم پدماوتی کی ریلیز ملتوی ہونے اور یہ تاریخ خالی ہونے کے سبب ہم نے فلم کو 8 کے بجائے 7 دن قبل یعنی یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :