ہالی ووڈ فلم پیسیفک رم 2، اپ رائزنگ23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذ ہے

پیر 11 دسمبر 2017 17:53

ہالی ووڈ فلم پیسیفک رم 2، اپ رائزنگ23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن تھرلر فلم پیسیفک رم 2، اپ رائزنگ23فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔2013 میں سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہونے والی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذ ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلر فلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا، ڈسٹن کلیئر، لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلرمو ڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے آئندہ سال23فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:53:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :