کرن جوہر کامیڈی فلم بوم بوم ان نیو یارک میں منفی کردار ادا کریں گے

جمعرات 18 جنوری 2018 19:53

کرن جوہر کامیڈی فلم بوم بوم ان نیو یارک میں منفی کردار ادا کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم سازکرن جوہر کامیڈی فلم بوم بوم ان نیو یارک میں منفی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر دوسری بار کسی فلم میں منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم بوم بوم ان نیو یارک میں دوہرا کردار ادا کریں گے جن میں ایک کردار منفی ہو گا۔ فلم کی کاسٹ میں کرن جوہر، سوناکشی سنہا، دلجیت دوسانج، لارا دتا، بومن ایرانی، ریتیش دیش مکھ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار و پرڈیوسر کرن جوہر ہیں۔۔

وقت اشاعت : 18/01/2018 - 19:53:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :