عامر خان کی سلیوٹ سے معذرت،مہابھارت کیلئے دوسری فلم چھوڑدی

جمعہ 19 جنوری 2018 19:22

عامر خان کی سلیوٹ سے معذرت،مہابھارت کیلئے دوسری فلم چھوڑدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے نئی بالی وڈ فلم مہابھارت کیلئے دوسری فلم چھوڑدی ہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار عامر خان راکیش شرما کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم ' سلیوٹ میں کام کرنے سے انکارکردیا جسکی وجہ عامر نے فلم ' مہابھارت ' کو قراردیاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم 'مہابھارت' پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں چنانچہ وہ ' سلیوٹ' میں کام نہیں کرسکتے۔عامر نیسلیوٹ سے معذرت کرلی۔ 'مہابھارت' سیریزکی پانچ فلمیں بنیں گی۔ اس حوفلم کے حوالے سے عامر خان کافی پرجوش ہیں۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :