سلمان خان کی ’’سلطان‘ ‘نے تہران فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

فلم ’سلطان‘ نے تہران فیسٹیول میں تین بہترین کیٹگری کے ایوارڈز جیت کر محفل کا سماں باندھ لیا

منگل 23 جنوری 2018 11:44

سلمان خان کی ’’سلطان‘ ‘نے تہران فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ’سلطان ‘ نے تہران میں اسپورٹس فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی دبنگ خان کی فلم’ سلطان‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا مقام بنایا وہیں سلمان خان کی فلم کئی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کے ساتھ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی جب کہ اب فلم نے تہران فیسٹیول میں بھی 3 بہترین کیٹگری کے ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں منعقد تہران انٹرنیشنل اسپورٹس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی فلموں کو مختلف کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا جہاں بالی ووڈ کی فلم ’سلطان‘ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی سلطانی کا ثبوت دیا اور بہترین اداکار، اداکارہ اور ہدایت کار کے ایوارڈز لے اڑی۔فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں تہران فیسٹیول میں فلم ’سلطان‘ کے لئے سلمان خان کو بہترین اداکار، انوشکا شرما کو بہترین اداکارہ اور خود کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈز ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:44:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :